اہم خبریں

جرمنی،پاکستانی شہری فہیم مخبوط الحواس شخص کے حملے میں‌جاں‌بحق، اہلیہ اور بیٹی زخمی

برلن (نیوزڈیسک)جرمنی میں چاقو کے حملے میں پاکستانی نژاد شہری جاں‌بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہولناک واقعے میں، جرمنی میں چاقو کے حملے میں ایک پاکستانی شخص جاں‌بحق اور اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر الم میں پیش آیا جہاں ایک ذہنی مریض جرمن پاکستانی نژاد خاندان کے گھر میں داخل ہوگیا اور 58 سالہ فہیم الدین کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

فہیم کی بیوی اور 13 سالہ بیٹی بچاتے ہوئے شدید زخمی ہوگئیں، جبکہ اس کی دو بیٹیوں نے نفسیاتی حملہ آور سے چھپ کر جان بچائی۔علاوہ ازیں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آور کو گولی مار کر موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق فہیم الدین کی میت آج رات نماز جنازہ اور تدفین کے لیے کراچی لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں