کیرولینا(نیوزڈیسک) شمالی کیرولینا کی ایک خاتون نے آلو کا لمبا ترین پودا کاشت کردیا .پودے کی کی اونچائی 11 فٹ اور 3 انچ ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے ریاست کی میکڈوویل کاؤنٹی میں رہنے والی سیسیلیا اسمتھ نامی اس خاتون نے اس کارنامے پر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرالیا ہے۔
آلو کے اس پودے کو آفیشلی اب تک کا سب سے بلند پودا تسلیم کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں سیاسی انتقام نہیں،مریم نواز
سیسیلیا اسمتھ نے کہا کہ انہوں نے اس طاقتور اور توانا پودے کو فروری 2023 میں کاشت کیا اور انہیں گمان ہوگیا تھا کہ یہ دنیا کا بلند ترین پودا بنے گا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانیہ میں 9 فٹ اور 4 اعشاریہ ایک انچ کے پودے کا تھا۔















