واشنگٹن( نیوز ڈیسک ) پاکستان اپنی کمزور معیشت کی بہتری کیلئے رواں ماہ کے آخر میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت کریگا جس میں ملک پر قرضوں کے بوجھ کا واضح تذکرہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف
مزید پڑھیں:غزہ ، رمضان میں جنگ بندی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں،مصر
سے بات چیت کا پہلا مرحلہ رواں ماہ متوقع ہے جوکہ 3 ارب ڈالر کے قرض پیکج کی آخری قسط کے اجرا پر مرکوز ہوگا، پاکستان 6 ارب ڈالر کے نئے 3 سالہ قرض پروگرام کیلئے بات چیت کا ایک اور دور شروع کریگا۔رواں ہفتے کے آغاز
میں ایک بیان میں آئی ایم ایف نے دونوں پیکجز پر پاکستان کی نومنتخب حکومت کیساتھ بات چیت شروع کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔پاکستان کے آئندہ وزیر خزانہکیلئے تقرری کے بعد ابتدائی غیرملکی مصروفیات میں آئندہ ماہ آئی
ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں ملک کی نمائندگی کرنا شامل ہے۔