اہم خبریں

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک

جکارتہ (نیوز ڈیسک )انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور پانچ دیگر لاپتہ ہو گئے۔ جس نے مغربی سماٹرا صوبے میں پسیسر سیلاتن ریجنسی کو متاثر
مزید پڑھہں:پشاور بو رڈ بازار میں خودکش دھماکہ,2 افراد جاں بحق

کیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 46,000 افراد پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے ، ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کے قائم مقام سربراہ ڈونی گسریزال نے اے ایف پی کو بتایا کہ 11فراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ

5 لاپتہ ہیں۔ انہوں نے نے بتایا کہ ملبے کی وجہ سے ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ریجنسی میں اے ایف پی کے رپورٹر کے مطابق، آفت کے بعد ہفتے کے آخر تک، پیسیسیر سیلاتن کے کئی حصوں میں بجلی ابھی تک منقطع ہے۔کم از کم 14 گھر تباہ ہوگئے ہیں، 20,000 سے زیادہ

مکانات زیر آب آگئے ہیں اور آٹھ پل منہدم ہو گئے، قومی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے پہلے بیان کے مطابق۔مقامی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے ایک بیان کے مطابق بارشوں اور لینڈ

سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔انڈونیشیا میں بارشوں کے موسم میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے، اور کچھ جگہوں پر جنگلات کی کٹائی سے مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں