اہم خبریں

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کردیئے گئے

تہران(نیوزڈیسک)ایران نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے فیس بُک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کر نے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار کی خلاف ورزی قرار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام اور فیس بک ایران میں مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ہیں لیکن جہاں ایک طرف حکومت عام لوگوں کو ان کے استعمال کو روکتی ہے وہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام کے ان پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس ہیں۔

میٹا نے کہا کہ گزشتہ ماہ آیت اللہ خامنہ ای نے خطرناک تنظیموں اور افراد کے حوالے سے ہماری پالیسی کی بار بار خلاف ورزی کی جس کے بعد خامنہ ای کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کردیے گئے۔

ادھر میٹا کے اس اقدام پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کی بھی توہین ہے۔

متعلقہ خبریں