اہم خبریں

فلسطین دشمنی میں گوگل بھی پیچھے نہ رہا،فلسطینی حمایت پر ملازم برطرف

نیویارک(نیوزڈیسک)گوگل نے امریکا کے شہر نیویارک میں کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے اسرائیلی ٹیک ایونٹ کے دوران فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو برطرف کر دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق گوگل کے ایک ترجمان نے بتایاکہ گوگل اسرائیل کے سربراہ بارک ریجیو کے کلیدی خطاب کے دوران خلل ڈالنے والے ملازم کو کمپنی کے زیر اہتمام تقریب میں مداخلت کرنے پر برطرف کیا گیا ۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب کی دھڑ سے جڑے پاکستانی بچوں کو الگ کرنے کی پیشکش

واقعے سے متعلق جاری ویڈیوز میں ملازم کو گوگل کے پروجیکٹ نمبس کے خلاف بات کرتے ہوئے دکھایا گیا جو گوگل کا اسرائیلی حکومت کے ساتھ 1.2 بلین ڈالر کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ معاہدہ ہے۔

ویڈیو میں ملازم کو یہ چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں نسل کشی کو تقویت دینے والی ٹیکنالوجی بنانے سے انکار کرتا ہوں اور پروجیکٹ نمبس فلسطینی برادری کے افراد کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

متعلقہ خبریں