اسلام آباد( نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی سرمایہ کار کمیونٹی میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافے کے باعث کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 70 ہزار ڈالر زپہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:روپیہ ڈالر کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں نئی امریکی اسپاٹ ایکس چینج ٹریڈ ڈکرپٹو پروڈکٹس کیلئے سرمایہ کاروں کی مانگ اور عالمی شرح سود میں کمی کی توقعات کی وجہ سے اضافہ ہوا، بٹ کوائن کی گرنے سے قبل 70 ہزار 105 ڈالرز تک پہنچ گئی تھی جبکہ آخری بار یہ 68 ہزار 317 ڈالرز میں
فروخت ہوا۔گزشتہ چند ہفتوں میں اربوں ڈالرز ایکسچینج ٹریٹڈ فنڈز کی مد میں لگ چکے ہیں اور مارکیٹ کو ایک ایسے آؤٹ لک سے اضافی سپورٹ مل رہی ہے جس میں ایتھریم بلاک چین پلیٹ فارم جوکہ دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر کا مرکز ہے۔















