ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں مسلح ڈکیتی کے دوران چوکیدار کو قتل کرنے کے الزام میں 5 پاکستانی شہریوں کو پھانسی دیدی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے ایک گروپ نے ایک نجی کمپنی میں ڈکیتی کی جہاں ملزمان نے بنگلہ دیشی نژاد چوکیدار انیس میاں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
پاکستانی شہریوں میں ارشد علی دیبر، محمد اسماعیل، عبدالمجید، حاجی نورالدین، اور عبدالغفار محمد سوما کو قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی جس کی سزا سعودی مملکت نے دی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیس بک ، انسٹاگرم کی بندش ، مارک زکربرگ کمپنی کو 100ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا
سعودی شاہی ایوان نے بھی پانچوں ارکان کو سزائے موت کے حتمی فیصلے کے بعد پھانسی کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق تمام مجرموں کو منگل کو پھانسی دی گئی۔2024 میں سعودی عرب میں یہ تیسری اجتماعی پھانسی تھی۔
غیر ملکی قیدیوں کو عام طور پر مملکت میں جرائم کی سنگین سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قتل، منشیات کی سمگلنگ، دہشت گردی سے متعلق جرائم سمیت کئی جرائم کے لیے موت کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔