برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں تنخواہوں میں کمی کیے بغیر ہفتہ وار کام کے اوقات 35 گھنٹے تک کرنے کے مطالبے پر ٹرین ڈرائیورز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈرائیورز یونین کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبے کیلئے جمعرات سے 35 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کریں گے۔
ٹرین ڈرائیورز یونین اور ریلوے کمپنی کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات گزشتہ ہفتے ناکام ہوگئے تھے۔