غزہ (نیوز ڈیسک ) فلسطینی میڈیا کے مطابق امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے۔وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دیر البلاح میں
مزید پڑھیں:ہیٹی ،حکومت کیخلاف مظاہرے ،ہزاروں قیدی جیل سے فرار
امدادی ٹرک پر اسرائیلی حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ایک گواہ جس نے اپنا نام نہیں بتایا، الجزیرہ کو بتایا کہ وہ اتوار کے روز پانی کے ایک کنویں کی طرف جا رہا تھا جب اس علاقے پر میزائل برسائے گئے، چاروں طرف جسمانی اعضاء ہوا میں اڑ رہے تھے،۔
یہ ٹرک امداد لے کر جا رہا تھا، جس میں سویلین رضاکار سوار تھے۔ وہ غزہ کے بے گھر لوگوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء لے جا رہے تھے۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ دیر البلاح ایک محفوظ علاقہ ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی فوج اس وقت ان لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے جوزندہ رہنے کے لیے امداد کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔