اہم خبریں

خلا کا عسکری استعمال، چین نے امریکی جنرل کا دعویٰ مسترد کردیا

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے خلائی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کے حوالے سے امریکا کے خدشات کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ایک ٹاپ جنرل نے کہا کہ چین بہت تیزی سے خلائی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت یقینی بنارہا ہے۔ 2030 تک چین خلائی ٹیکنالوجیز میں امریکا اور یورپ کے معیارات کی برابری کرنے لگے گا۔

یو ایس اسپیس کمانڈ کے سربراہ اسٹیفن وِٹنگ نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ چین کے خلائی منصوبوں کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے تیاریاں تیزی سے شروع کی جانی چاہئیں۔

مزیدپڑھیں:مولانافضل الرحمان کاصدارتی الیکشن میں ووٹ نہ دینے کااعلان

چینی وزارتِ دفاع نے جنرل اسٹیفن وِٹنگ کے بیان پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ چین نے ہمیشہ خلا کے پُرامن استعمال پر زور دیا ہے اور ہمیشہ خلائی میں ہتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کی ہے۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان ژھانگ ژیاؤگینگ نے کہا کہ ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرد جنگ کے زمانے کی ذہنیت ترک کردے، غلط بیانی چھوڑے اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ سے باز آجائے۔

متعلقہ خبریں