اہم خبریں

ایرانی وزیر خارجہ کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

تہران(نیوزڈیسک)صدر ن لیگ شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر ایران نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو 24واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر پرجوش مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزیدپڑھیں:مولانافضل الرحمان کاصدارتی الیکشن میں ووٹ نہ دینے کااعلان

انھوں نے مزید لکھا کہ اسلامی جمہوری ایران تمام سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے ایکس پر شہباز شریف کی ایوان میں تقریر کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔

متعلقہ خبریں