اہم خبریں

ایرانی پاپ گلوکار کو 3 سال قید کی سزا

تہران(نیوزڈیسک)ایرانی عدالت نے پاپ گلوکار کو 3 سال قید کی سزا سنادی ، گانے نوجوان کرد لڑکی مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا حصہ بن گئے تھے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 26 سالہ گلوکار شیروین حاجی پورنے ستمبر 2022 میں مھسا امینی کی حراست میں ہلاکت کے بعد ملک گیر مظاہروں کے دوران گانا ’برای‘‘ لکھا اور شائع کیا تھا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر کہا کہ انہیں “قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، لوگوں کو فسادات پر اکسانے ” کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:ہونڈا موٹرسائیکل کی قیمت میں 38ہزارسے زائد کی کمی ہوئی؟کمپنی نے بتادیا

گلوکار نے لکھا کہ انہیں “حکومت کے خلاف پروپیگنڈا” کے جرم میں 8 ماہ کی سزا بھی سنائی گئی۔

خیال ہے کہ امریکی خاتون اول جِل بائیڈن نے گلوکار کو سماجی تبدیلی کے لیے بہترین گانے کے لیے خصوصی گریمی سے نوازا، اور گانے کی دھن کو “آزادی اور خواتین کے حقوق کے لیے ایک طاقتور اور شاعرانہ کال” قرار دیا۔

متعلقہ خبریں