اسلام آباد( نیوز ڈیسک) کھجوروں کاتحفہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتحانے میں خصوصی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن
مزید پڑھیں:محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار نامزد
سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے پاکستانی حکومت کی کابینہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عبیداللہ انور کے حوالے کیا۔ یہ کھجوریں سالانہ روایات کے مطابق خادم الحرمین شریفین کی ہدایات پر بھجوائی گئی ہیں۔اس موقع پر سعودی سفیر
نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ رمضان المبارک میں کھجوروں کی فراہمی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا ایک منصوبہ ہے، اس کے علاوہ بھی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے کئی منصوبے پاکستان میں کام کر رہے ہیں جن میں فوڈ پروگرام کا اہم منصوبہ بھی شامل ہے۔