ٹیکساس(نیوز ڈیسک ) امریکی رکن کانگریس نے پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ خط جو 28 فروری کو کانگریس
مزید پڑھیں:علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب
مین گریگ کی قیادت میں بھیجا گیا تھا، اسے 30 سے زائد امریکی رکن کانگریس نے بھیجا ہے۔اس خط میں پولنگ سے قبل اور بعد ازاں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا
ہے وہیں انتخابی تشدد، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر پابندیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔خط میں اس بات کی توثیق کی گئی ہے کہ نئی پاکستانی حکومت اس وقت تک قابل قبول نہیں ہوگی
جب تک کہ انتخابی مداخلت کی شفاف تحقیقات مکمل نہیں کی جائیں گی اور قید سیاسی ارکان کی رہائی کے لیے پاکستان کے حکام پر دباؤ ڈالا جائے گا۔