اہم خبریں

غزہ جنگ کیخلاف فلسطینی وزیر اعظم حکومت سمیت مستعفی

مقبوضہ غزہ(نیوزڈیسک)فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ اور ان کی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مابق فلسطینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں صدر محمود عباس کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کرتا ہوں، محمد اشتیہ نے بتایا کہ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور غزہ میں جنگ کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:صدر مملکت سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ملاقات

محمد اشتیہ نے کہا کہ ان کے خیال میں اگلے مرحلے اور اس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی حکومتی اور سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی حکومت اپنے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور بنیادی ڈھانچے جیسی خدمات فراہم کرنے کے درمیان توازن حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور وہ فلسطین کی سرزمین پر ایک ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں