بیجنگ (نامہ نگار)چین میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 15 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے ۔مقامی حکام کے مطابق شنگھائی سے 260 کلومیٹر شمال مغرب میں نانجنگ واقع رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ، آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پا لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیجنگ، 100 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں ، متعدد افراد زخمی
حکام کے مطابق 44 زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی، جہاں بجلی کا سامان رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل مشرقی چین کے جیانگ شی صوبے میں 24 جنوری کو ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے تھے۔















