دبئی ( نیوز ڈیسک ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے جب کہ کینیا اور نمیبیا کو اس لسٹ میں شامل کردیا، ذرائع کے مطابق گرے لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے
مزید پڑھیں:پارلیمنٹ لاجز میں رہائشگاہیں خالی کرانے کیلئے آپریشن
جو منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کیلئے اسٹریٹجک کوششوں میں کمزور ہیں،تاہم وہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے عالمی اینٹی منی لانڈرنگ واچ ڈاگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ایف اے ٹی ایف ایسے ممالک کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ایف اے ٹی ایف کے سربراہ راجا کمار نے کہا کہ کینیا اور نمیبیا کو اینٹی منی لانڈرنگ سسٹم میں کمی کا سامنا ہے اور اسکے تدارک کیلئے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر 21 ممالک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کے علاوہ بارباڈوس، جبرالٹر اور یوگنڈا کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔