اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے غیر یورپی تارکین وطن کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ، یونانی حکام نے سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے پر پاکستانیوں سمیت بہت سے غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،کفایت شعاری اقدامات کی منظوری
ذرائع کے مطابق 40 پاکستانیوں اور جارجیا کے 10 شہریوں کو سیاسی پناہ کی درخواستیں اور ان سے متعلق اپیلیں مسترد ہونیکے باعث یونان سے نکال دیا گیا۔واضح رہے کہ یورپ کے متعدد ممالک سے حال ہی میں ہزاروں تارکین وطن کو نکالا گیا ہے۔
یوکرین کی جنگ کے بعد یورپی نسل کے پناہ گزینوں کی آمد بڑھنے سے دیگر خطوں اور نسلوں کے لوگوں کے لیے یورپ کی زمین تنگ ہوتی جارہی ہے۔
فرانس، جرمنی اور یونان میں اس حوالے سے پالیسی تبدیل ہوچکی ہے۔غیر یورپی لوگوں کیلئے یورپ میں نفرت کی لہر بھی جاری ہے۔