اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کو سہولت دینے کے لیے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت پاکستان میں کھربوں ڈالر کی معدنیات کا شعبہ ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، امریکی کمپنی مریکل سالٹ کلیکٹیو انکارپوریشن کے وفد سے گفتگو وفد میں چیئرمین و پریزیڈنٹ بورڈ آف ڈائیریکٹرز احمد ندیم خان شامل تھے،
مزید پڑھیں :نو مئی واقعات پر کارروائی، ہم کسی بیرونی حکومت کو جواب دہ نہیں، وزیر اعظم
ملاقات میں نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مواقع موجود ہیں، ہمالیائی گلابی نمک پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے، پاکستان میں کھربوں ڈالرکی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان میں اس شعبے کی ترقی کی نئی منازل طے کی جارہی ہیں، فد نے بھی وزیراعظم کو بتایا کہ کمپنی کی پاکستان میں تشکیل کے بعد اسے دنیا بھر کی بڑی سٹاک ایکسچینجز پر لسٹ کیا جائے گا جس سے حکومت پاکستان اور مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔