کراچی (نیوزڈیسک) سعودی ائیرلائن کی پرواز کی شہر کراچی میں طبی ایمرجنسی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلائٹ SV 802 نے ڈھاکہ سے صبح کے وقت اڑان بھری اور ریاض کی طرف روانہ ہوئی جب طیارہ بھارتی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا تو ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
جس کے بعد پائلٹ کو پاکستان میں ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرنا پڑا۔پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی۔ طیارے کے اترتے ہی ایک طبی ٹیم نے مسافر کا معائنہ کیا اور اسے طبی امداد فراہم کی۔
مسافر کی شناخت 44 سالہ ابو طاہر کے نام سے ہوئی ہے جس کی طبی تاریخ ہائی بلڈ پریشر تھی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے مریض کی حالت مستحکم ہونے کے بعد پرواز کراچی سے روانہ ہوئی۔