ریاض(نیوزڈیسک)سعودیہ جانے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی قراردیدیاگیا،
سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے ایک نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مطلع کیا کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاس پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی ہے،
فیصلے کا اطلاق ہر قسم کے ویزوں پر سعودی عرب جانے والے مسافروں پر ہوگا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:امارات،سعودی عرب کیلئے نادرااسمارٹ نائیکوپ فیس کتنی ہے،جانئے
سعودی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 ماہ سے کم مدت کے پاسپورٹ والے مسافروں کو بورڈنگ سے روک دیا جائے۔ ایئرلائن انتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کوبھی آگاہ کر دیا ۔