اہم خبریں

بھارت میں مدر سہ مسمار ،جھڑپیں شروع ،5 ہلاک درجنوں زخمی

اتراکھنڈ ( نیوز ڈیسک ) ہندوستان میں ایک مدرسہ کی مسماری کے بعد مذہبی جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،
مزید پڑھیں:آرمی چیف کی کامیاب انتخابات کے انعقاد پرمبارکباد

جمعے کے روزمدرسے کو نشانہ بنایا گیا، دس سال پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہندو قوم پرست گروہ مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی پشت پناہی کررہے ہیں،شمالی ریاست اتراکھنڈ میں

حکام نے جمعرات کو اسلامی اسکول اور اس سے ملحقہ جائے نماز کو یہ کہتے ہوئے بلڈوز کر دیا کہ وہ بغیر اجازت تعمیر کیے گئے تھے،پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد ہونے والے مظاہروں میں مسلمان مظاہرین نے ان پر پتھراؤ کیا،

جس کے جواب میں انہیں آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے،مقامی اہلکار وندنا سنگھ نے بتایا کہ ہلدوانی ضلع میں ہونے والی جھڑپوں میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق درجنوں زخمی ہسپتالوںمیں زیر علاج ہیں۔

حکومت نے فسادیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دے دیئے ہیںسوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جھڑپوں کی فوٹیج میں ضلع کے ہندو باشندوں کو مسلم مخالف نعرے لگاتے اور ہجوم پر پتھراؤ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ہلدوانی میں حکام نے تشدد پھوٹنے کے بعد انٹرنیٹ خدمات معطل کر دیں، سکول بند کر دیے، کرفیو نافذ کر دیا اور بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی۔

حکام نے بتایا کہ بدامنی پر قابو پانے کے لیے ریاست کے دیگر حصوں سے بھی سیکورٹی فورسز کو علاقے میں پہنچایا گیا۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ حکومت بدامنی میں ملوث پائے جانے والے کسی کو بھی سزا دے گی۔
انہوں نے جمعہ کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، ’’جو کوئی بھی امن کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا۔2014 میں مسٹر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہندوستان میں ہندو بالادستی کو قانون میں شامل

کرنے کے مطالبات تیزی سے بلند ہوئے ہیں، جس سے ملک کی تقریباً 210 ملین مسلم اقلیت کو اپنے مستقبل کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

جمعرات کا تشدد ایک خاص طور پر حساس وقت پر ہوا ہے، جب قوم پرست کارکنوں نے کئی نمایاں مساجد کو ہندو مندروں سے تبدیل کرنے کے لیے ایک طویل مہم تیز کر دی ہے۔مودی نے گزشتہ ماہ شمالی شہر ایودھیا میں ایک عظیم الشان نئے مندر کا افتتاح کیا تھا، جو صدیوں پرانی مسجد کی جگہ پر بنایا گیا تھا جسے ہندو انتہا پسندوں نے تباہ کر دیا تھا۔

1992 میں اس انہدام نے فرقہ وارانہ فسادات کو جنم دیا جس میں ملک بھر میں 2,000 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔یہ جھڑپیں اس وقت بھی ہوئیں جب اتراکھنڈ کی مقننہ نے شادی، طلاق اور وراثت سے متعلق موجودہ مذہبی

قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے پولرائزنگ کامن سول کوڈ منظور کیا۔ہندوستان بھر کے مسلم گروپوں نے نئے قانون پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں