اہم خبریں

صدر نے انتخابات ملتوی کردئیے، سابق وزیراعظم بھی گرفتار

ڈاکار(نیوزڈیسک)صدر مملکت کی جانب سے عین آخری دنوں میں انتخابات ملتوی کیے جانے اور سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر دارالحکومت میدان جنگ بن گیا، جہاں میں اپوزیشن پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں صدر میکی سال نے 25 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا، جس سے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

مزیدپڑھیں:الیکشن والے دن بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے صورتحال واضح کر دی

قوم سے ایک ٹیلیویژن خطاب میں صدر نے کہا کہ انہوں نے امیدواروں کی فہرست پر تنازعہ کے باعث متعلقہ انتخابی قانون کو منسوخ کر دیا ہے اور انہوں نے نومبر 2023 کے اقدام کو ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے جس میں انتخابات کی اصل تاریخ طے کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں