واشنگٹن ( نیوزڈیسک ) امریکا نے شام اور عراق میں ایرانی پاسداران انقلاب اور دیگر ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کردیئے ذرائع کے مطابق امریکی فوجیوں نے مجموعی طور پر 85 مقامات کو نشانہ بنانیکا دعویٰ کیا گیا ہے،امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ حملوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی ون بمبار طیارے استعمال کئے گئے
مزیدپڑھیں:غزہ،اسرائیلی مظالم جاری ، مزید112 فلسطینی شہید ہوگئے
، جن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ان میں کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹرز، انٹیلی جنس سینٹرز اور اسلحہ کے اڈے شامل ہیں،امریکی صدر جوبائیڈن نے واضح کیا کہ انکا رد عمل آج سے شروع ہوا ہے اور یہ حملے انکی مرضی کے مطابق جاری رہیں گے،جوبائیڈن نے کہا کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے ،لیکن جو امریکی شہریوں کو نقصان پہنچائیگا تو اسکا جواب دیا جائیگا ، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی حملوں کو کامیاب قرار دیا ہے۔