مقبوضہ غزہ(نیوزڈیسک)شمالی غزہ کے اسکول سے ہاتھ پائوں بندھی 30 سے زائد لاشیں ملی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے قتل عام کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ کے اسکول سے 30 سے زیادہ لاشیں اجتماعی قبر سے ملی ہیں، لاشوں کی آنکھوں پر پٹیاں، ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے، ان تمام فلسطینیوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام شواہد ثابت کرتے ہیں اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
