اہم خبریں

گرپتونت سنگھ قتل سازش ، امریکہ نے بھارت کو ڈرون کی فروخت روک دی

واشنگٹن ( اے بی این نیوز ) رپورٹس کے مطابق امریکا نے بھارت سے خالصتان کے حامی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کو قتل کرنیکی سازش کی تحقیقات کروانیکا مطالبہ کیا ہے،امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ گرپتونت سنگھ کیخلاف سازش کی مکمل تحقیقات تک مودی سرکار کو ڈرون فروخت نہیں کیے جائیں گے۔جون 2023 میں بھارتی حکومتی اہلکاروں کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کو قتل کرنیکی کوشش کی گئی۔ گرپنونت نیویارک میں رہائش پذیر ہیں
مزید پڑھیں:نگراں حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرادیا

، امریکی اور کینیڈا کی دہری شہریت رکھتے ہیں،نومبر 2023 میں بھارتی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا ،جسکے بعد اس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں بھارتی حکام کے ملوث ہونیکا اعتراف کیا تھا،گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ قبل امریکا اوربھارت کے درمیان ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا ،تاہم گرپتونت سنگھکے قتل کی کوشش پر ڈرون کی ڈیل کو امریکی کانگریس میں مسترد کرتے ہوئے ڈرون کی فروخت کیلئے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کردیا،3 بلین ڈالر کی خریداری میں بھارتی بحریہ کیلئے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے۔

متعلقہ خبریں