غزہ( نیوز ڈیسک ) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکرہ ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف غزہ میں کارروائیوں کی ویڈیوز جاری کردی ہیں، ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماس کے جنگجو انتہائہ قریب سے اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنارہے ہیں، القسام بریگیڈ کے جنگجوئوں کے حملوں کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے ہیںتاہم ان سے اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد فی الحال سامنے نہیں آ سکی۔















