اہم خبریں

کویت میں مقیم پاکستانیوں کو کن نئی شرائط کا سامنا کرناپڑیگا؟

کویت سٹی (نیوزڈیسک)کویت میں دی ریزیڈنسی افیئرز ڈپارٹمنٹ نے ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد فیملی ویزا کے لیے نئے قوانین کے تحت درخواستیں وصول کرنا شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کے 6 گورنریٹس اور مرکزی دفتر میں فیملی ویزا کے لیے بہت بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جارہی ہیں۔ نئے فیملی ویزا قوانین سے پاکستان سمیت 7 ملکوں کے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔نئے قوانین کے تحت فیملی ویزا کی درخواستیں وہ لوگ جمع کراسکیں گے جن کی ماہانہ آمدنی 800 کویتی دینار سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہی بھی لازم ہے کہ وہ جس شعبے سے وابستہ ہیں اُن کی تعلیمی سند بھی اُسی شعبے سے تعلق رکھتی ہو۔

متعلقہ خبریں