اہم خبریں

سعودی عرب میں اچانک موسم تبدیل،محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو سردی کی شدید لہرکا سامنا ہے۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ سعودی محکمہ موسمیات کے موسمی نقشوں کے مطابق ملک میں سردی کی شدید لہرداخل ہوچکی ہے۔ یہ لہریورپ کے مشرق سے بتدریج آگے بڑھتے ہوئے رواں ہفتے کے وسط تک مغربی علاقوں اور ہفتہ ختم تک ملک بھر میں پھیل جائے گی۔سردی کی اس شدید لہر سے سب سے زیادہ سعودی عرب کے شمالی علاقے متاثرہوں گے جس کے بعد یہ لہر وسطی علاقوں کو بھی متاثر کرے گی۔

متعلقہ خبریں