اہم خبریں

عوام ہو جائیں تیار،پٹرول بم گرنے والا ہے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، پیٹرول کی قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 83 ڈالر سے 86.5 ڈالر فی بیرل ہوگئی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امپورٹ پریمیم بڑھنے سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔ پاکستان میں یکم فروری سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ممکن ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی عالمی منڈیوں میں قیمتیں گزشتہ 15 دن کے دوران بڑھی ہیں، جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت میں 4 تا 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 6.5 تا 9 روپے مہنگا ہو جائے گا تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان غالب ہے، پی ایس او کی جانب سے کارگو کے پریمیم میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، پیٹرول کے لیے 4.2 ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کے لیے 7.5 ڈالر سے بڑھ کر 9.5 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں