واشنگٹن(نیوزڈیسک)ورجینیا میں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی رہائش گاہ کے باہر فلسطین کی حمایت میں مسلسل دوسرے روز بھی مظاہرہ جاری رہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین نے مسلسل 2 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر غزہ میں مکمل جنگ بندی کے پیغامات درج ہیں۔ انٹونی بلنکن کی رہائش گاہ کے باہر فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین سڑک سے گزرنے والے کار سواروں سے ہارن بجانے کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔
