کمپالا(نیوزڈیسک)یوگنڈا نے جولیا سیبوٹنڈے سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے جنہوں نے عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے حق میں ووٹ دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں یوگانڈا کی مستقل مندوب اور سفیر ایڈونیا ایبارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جسٹس سیبوٹنڈے کی رولنگ غزہ کے معاملے میں یوگانڈا کی حکومت کے موقف کی ترجمان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوگنڈا فلسطینی کاز کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر رائے شماری میں اس موقف کا اظہار کرتا رہا ہے۔
