غازی آباد(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک نشئی شخص نے اپنی بیوی کو جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے پھینک کر قتل کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ 2 ر وز قبل پیش آیا جس کے بعد پولیس نے وکاس کمار نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینکنے کے بعد وکاس کمار اہلیہ کو اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی بیوی کو مردہ قرار دے دیا۔
