کیف (نیوزڈیسک)روس ایلیوشین 76 فوجی طیارہ گر کر تباہ ۔تباہ حال طیارے میں 65 یوکرینی قیدی ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سرحدی علاقے بلگورود میں گر کر تباہ ہوگیا۔روسی وزارت دفاع نے طیارے حادثے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی ، وزارت دفاع کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 74 افراد سوار تھے۔روسی وزارت دفاع نے کہا کہ طیارے میں سوار یوکرینی جنگی قیدیوں کو تبادلے کیلئے بلگورود لے جایا جا رہا تھا کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تاہم روسی حکام کی جانب سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات سے متعلق کسی قسم کی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔















