لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ کو 4 ماہ میں دسویں طوفان کا سامنا ،برطانوی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا کہ طوفان ایشا کے بعد اب ایک اورطوفان جوسلین کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ طوفان جوسلین کے زیر اثر آج رات سے 85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔برطانیہ کے زیادہ ترعلاقوں کیلئے طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کی یلو وارننگ جاری ۔ طوفان ایشا کے زیر اثر مختلف حادثات میں اب تک اموات کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ طوفان اور بارشوں کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔
