اوٹاوا(نیوزڈیسک) شمال مغربی علاقے میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،حادثے کے شکار طیارے میں سوار 6 افرادجل کر راکھ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ مزدوروں کو کان کنی کے مقام پر لے جا رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ رن وے سے تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ طیارہ حادثے میں ایک شخص جان بچانے میں کامیاب ہو گیا جس نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارہ سے چھلانگ لگا دی۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، بچ جانیوالے شخص کی حالت سے متعلق حکام نے کچھ نہیں بتایا تاہم تحقیقات میں اس سے بھی مدد لی جائے گی۔















