اہم خبریں

کینیڈانے پاکستان کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی

ٹورنٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا نے 2 سال کے لیے پاکستان سمیت تمام ممالک سے آنے والے بین الاقوامی طلبا کے لیے ویزوں کے اجراء کی حد مقرر کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق کینیڈا نے دنیا بھر سے بین الاقوامی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے ویزوں کے اجراء کی حد مقرر کر دی ۔وفاقی وزیرِ امیگریشن مارک ملر نے بتایا کہ حالیہ فیصلہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند افراد پر لاگو نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں