اہم خبریں

غزہ کا ایک بار پھر محاصر ہ ،اسرائیلی طیاروں کا حملہ، مزید 200 فلسطینی شہید

غزہ(نیوزڈیسک) اسرائیلی افواج کی ریاستی دہشتگردی جاری، اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا ، وحشیانہ کارروائیاں تیز کردیں، خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس اور آل امل ہسپتال کا محاصرہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا، ۔اسرائیلی جنگی طیاروں سے غزہ پٹی کے علاقے رفح سمیت خان یونس کے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور دیگر رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ الرمل محلے میں رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید جبکہ کئی زخمی، یرموک مارکیٹ میں ایک کارکو نشانہ بنایا گیا، تین افراد شہید ہوئے۔رپورٹس کے مطابق ایمبولینسوں کو بھی غزہ شہرکے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے روک دیا ۔سرائیلی فوجی گاڑیاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں، جہاں کئی دنوں سے فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کی مسلح افواج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، حماس کے جوابی مزاحمتی حملوں میں مزید تین اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوگئے۔زمینی آپریشن میں اب تک 200 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار 474 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ سفاکانہ صیہونی حملوں میں اب تک 62 ہزار 681 افراد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی فلسطینیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں