لندن(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے تجربات کا موسم ختم ہوا، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، آنے والا وقت اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان کے شہریوں کیلئے خوشیوں کی نوید لائےگا۔مسلم لیگ (ن )ہانگ کانگ کے کولون چیپٹر کی بیرسٹر امجد ملک سے تعارفی زوم ملاقات ہوئی، ملاقات کا انعقاد چیپٹر کے صدر کی درخواست پر کیاگیا۔ عبد الوحید کی جانب سے تلاوت کلام پاک سے ملاقات کا آغاز ہوا۔صدر مسلم لیگ ن کولون ریجن عمران خان نے اپنے رفقاءمحمد احمد چیئرمین مسلم لیگ ن کولون ریجن ، اور بتدریج شاہد خان سینئر نائب صدر،سعید خان جنرل سیکرٹری اور زین ظفر انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن کولون ریجن کا فرداً فرداً تعارف کروایا۔ مزکورہ افسران کو 19 مئی 2023کو صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحق ڈار نے تعینات کیا تھا اور یہ انکی ہیڈ آفس سے پہلی باضابطہ تعارفی میٹنگ تھی۔ انکے علاوہزین علی، محمد صدیق، محمد عادل حمید، کاشف جمیل بٹ، شاہد اقبال، محمد بابر، مظہر ریاض، محمد افضال بلوچ ، احمد عدیل بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور مسلم لیگ کیلئے اپنی کاوشوں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے فردافرداً ان سب سے انفرادی طور پر بات چیت کی اور جنرل الیکشن میں اپنے اپنے علاقوں میں مسلم لیگ ن کی سپورٹ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ ملاقات انتہائی گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی اور بہت مفید رہی۔ بیرسٹر امجد ملک نے شرکاءکو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا اور کولون چیپٹر کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی۔ صدر مسلم لیگ (ن)کولون عمران نے کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور اوورسیز میں اسحق ڈار صاحب ، نورالحسن تنویر اور بیرسٹر امجد ملک کیساتھ ملکر پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے اور جہاں بھی ضرورت پڑی مسلم لیگی قیادت انہیں اپنے ساتھ ساتھ پائیں گے۔ انہوں نے قائد مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لندن میں ملاقات کا وقت دیا اور اسحق ڈار نے کولون چیپٹر کی تشکیل کی۔ انہوں نے کولون چیپٹر میں مزید تعیناتیوں کی سفارش بھی کی۔ انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کو جلد ہانگ کانگ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ بیرسٹر امجد ملک نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی کو ملکی فلاح و بہبود ، سیاست اور معیشت، اور اوورسیز میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کیلئے خوشگوار اور خوش آئیند قرار دیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے شرکاءکو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ ن ہانگ کانگ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان کے شہریوں کیلئے خوشیوں کی نوید لائے گا۔ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد سے سیاسی تجربات کا خاتمہ ہوگیاہےاب سنجیدہ اور تجربہ کار سیاستدان ملک کی خدمت کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں توڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اسحق ڈار اور جنرل سیکرٹری نورالحسن تنویر کی قیادت میں اوورسیز پاکستانی چیپٹرز پینتیس ملکوں میں پہلے سے مضبوط توانا اور متحرک ہیں اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت اوورسیز کا ہے اور آپ سب کی گزارشات سفارشات اور مطالبات مسلم لیگ ن کے منشور میں شامل ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اس دفعہ منشور میں اورسیز کا علیحدہ باب بنایا گیاہے اور انہوں نے کنوینر کے طور پر آپ سبکی آراءکے مطابق گزارشات بھیجی ہیں۔چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک نے شرکاءکو پاکستان مسلم لیگ ن کے اورسیز سے یا پاکستان میں امیدواران کی مدد کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دور میں اوورسیز بینک، ملکی ائیرلائن کی ڈائرکٹ فلائٹس، فون ٹیکس کے خاتمے ، ون ونڈو سرمایہ کاری آپریشن ،قبضہ کے خاتمے کیلئے عدالتوں سمیت پارلیمان میں نمائیندگی کیلئے سیٹوں کے اجراءکیلئے آئین اور قانون سازی کیلئے کوششیں کریں گے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم 9مئی والے نہیں جو اپنا ملک ہی تباہ کر ڈالیں ، ہم تو 28 مئی والے لوگ ہیں جنہوں نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ کامیاب دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت ڈیکلئر کیا، ہم تو ایسے ہیں ہر دفعہ ملک بچانے آتے ہیں اس دفعہ بھی ملک سنواریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تصویر مریم نواز شریف ہے،جہاں جہاں مسلم لیگ ن ہے وہاں وہاں مریم نواز شریف پہنچ رہی ہیں۔قائد مسلم ن لیگ نواز شریف کی اے ٹیم صدر جماعت شہباز شریف کی قیادت سینیٹر اسحق ڈار کی معاونت سے منشور/ لائحہ عمل بنانے میں دن رات ایک کئے ہوئے ہے تاکہ ملک کو اس معاشی گرداب سے نکالا جاسکے۔ انہوزن نے کہا پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ صدر کولون ریجن عمران خان نے گیارہ مزید عہدراران کی کولون ریجن میں تعیناتی کے سفارش کی اور عامر شبیر اعوان کی خدمت کولون ریجن چیپٹر کے حوالے کرنے کی استدعا کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے تمام سفارشات پر غور کرنے اور صدر انٹرنیشنل افئیرز اسحق ڈار کی منظوری کیلئے بھجوانے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کے بعد عنقریب ہانگ کانگ ، ساو¿تھ کوریا اور جاپان کا دورہ بھی کریں گے۔ ساو¿تھ ایشیاءمیں دس چیپٹر تشکیل دینا انکی فہرست میں شامل ہے اور انشااللہ وہ یہ حدف اپنے ساتھی معاون ڈاکٹر صابر حسین کی معاونت میں اس سال حاصل کرلیں گے۔ بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن ہانگ کانگ کی تشکیل اور چیپٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ، اپنی ارشد خان سے فیصل آباد میں ملاقات کا بھی زکر کیا اور مسلم لیگ نکے ساتھیوں کیلئےنیک تمناو¿ں یکجہتی یگانگت اور اتحاد کا پیغام دیا اور خطے میں مسلم لیگ ن کے حوالے سے سرپرست اعلی ارشد خان کی کوششوں کو سراہا۔