ابوجا(نیوزڈیسک)نائیجریا کے دارالحکومت ابوجا سے 6 بہنوں سمیت والد اور چچا اغواء ، اغواکاروں نے ایک بہن اور لڑکیوں کے چچا کو قتل کردیا جبکہ مغوی 5 بہنوں اور ان کے والد کو پولیس نے کامیابی سے بازیاب کرا لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں 6 بہنوں کو ان کے والد اور چچا کے ہمراہ تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے لڑکیوں کے اہل خانہ سے 70 ہزار ڈالرز تاوان مانگا تھا تاہم انہوں نے ایک بہن اور لڑکیوں کے چچا کو قتل کردیا۔ 5 لڑکیوں کو ہفتے کی رات شمالی نائیجیریا کے جنگل میں پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کاروں نے رہائی کیلئے تاوان کا مطالبہ کیا تھا















