اہم خبریں

آ ئی ایم ایف کو ہر ماہ 18ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پرائمری بجٹ سرپلس ہدف حاصل نہ ہونے پر حکومت کی عوام کو رگڑالگانے کی تیاری،حکومت کی آ ئی ایم ایف کو ہر ماہ 18ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی، ہنگامی پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیاگیا،ٹیکسٹائل اور لیدر کی مصنوعات پرجی ایس ٹی 15 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز،مشینری، خام مال، سپلائز، خدمات اور ٹھیکوں پر بھی اضافی ٹیکس کا امکان ،حکومت نے چینی پر بھی فی کلو 5روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی حامی بھر لی،وصولیوں کے اہداف پورے نہ ہونے کی صورت میں 216ارب کے اضافی ٹیکسز لگا ئے جا ئیں گے،گیس کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوگا،ششماہی گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن 15فروری تک آئے گا

متعلقہ خبریں