واشنگٹن ( نیوزڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی امریکی پیشکش مسترد کرنے کے بیان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے،امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے مطابق بائیڈن اب بھی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے واضح کر دیا کہ دو ریاستی حل اب بھی آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہے۔ اور ہم اس معاملے کو جاری رکھیں گے،وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے اسرائیلی بندرگاہ سے غزہ کیلئے آٹے کی ترسیل کی اجازت دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔















