اہم خبریں

غزہ میں یونیورسٹی تباہ کرنیکی مبینہ ویڈیوجاری،امریکانے وضاحت مانگ لی

مقبوضہ غزہ(نیوزڈیسک)غزہ میں یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکا نے اسرائیل سے وضاحت مانگ لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو پر امریکا نے اسرائیل سے وضاحت دینے کا کہہ دیا ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ڈیوڈ ملر نے ناکافی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس میں عینی شاہدین نے فائرنگ اور فضائی حملوں کا بتایا ہے۔

متعلقہ خبریں