صنعا(نیوزڈیسک)یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے روس اور چین سے وعدہ کیا ہے کہ ان کے تجارتی جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی ملیشیا کے رہنما محمد البخیتی نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جو ممالک اسرائیل یا کسی اور متنازع ملک سے تعلق نہیں رکھتے اُن کے جہاز یمن کے پانیوں میں محفوظ ہیں۔حوثی ملیشیا کے رہنما کا کہنا تھا کہ روس، چین اور چند دوسرے ممالک کے جہازوں کو بحیرہ احمر میں کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ چند خاص قومیتوں کے جہازوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم ایک امریکی نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ جن جہازوں کو راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے ان کا درجنوں ممالک سے تعلق ہے۔















