اہم خبریں

اسرائیلی فوج نے غزہ میں قبریں بھی کھود ڈالیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز) اسرائیلی فوج کے ترجمان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ قبروں کو محض یہ دیکھنےکیلئے کھودا گیا کہ کہیں ان میں اسرائیلی یرغمالیوں کو تو نہیں دفنایا گیا،ترجمان کے مطابق جب بھی اسرائیلی یرغمالیوں کے ممکنہ مدفن سے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہیں تب اسرائیلی فوج فوری کارروائی کرتی ہے،غزہ میں متعدد قبرستانوں میں قبریں کھودے جانے کی اطلاعات ملی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کی قبریں کھودنے کے بعد باقیات کو باہر ہی چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں