اہم خبریں

کوچنگ سینٹر میں نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

اندرو(نیوزڈیسک)بھارت کے شہر اندور میں نوجوان طالب علم کوچنگ سینٹر کی کلاس میں پڑھائی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ مادھو نامی طالب علم کی موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔ کوچنگ سینٹر کی کلاس میں حالت بگڑنے کے بعد نوجوان کو ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم کچھ گھنٹے بعد اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں