کراچی ( اے بی این نیوز )گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 4روزہ دورے پرایران گیاتھا،حالیہ واقعہ کی اطلاع ملی تودورہ مختصرکرکے2دن میں واپس آگیا،میرے ساتھ50پاکستانی تاجربھی ایران میں موجودتھے،،تاجرایران میں خیریت سے ہیں،جلدواپس آجائیں گے،میرادورہ ایران مختصرکرکےواپس آنااحتجاج ہی ہے،زائرین کی بڑی تعدادایران میں موجودہے،،زائرین سے رابطے میں ہیں،وہ جلدواپس آجائیں گے،دونوں ممالک بردباری کامظاہرہ کریں،اپنے اندرکادشمن تلاش کریں،پاکستانی محفوظ ہیں،مشہدمیں زائرین سےملاقات کی ہے،ایران میں پاکستانی قونصیلٹ سےرابطے میں ہیں،بہترین ڈپلومیسی مسائل کاحل ہے،دفترخارجہ سب معاملے کودیکھ رہاہے،کوئی غیرذمہ دارانہ بیان نہیں دیناچاہیے۔















