نئی دہلی (نیوزڈیسک)امیگریشن سے متعلق کینیڈا کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ بھارت سے سفارتی سطح پر کشیدگی کے باعث بھارت سے اسٹوڈنٹ ویزا کی نصف درخواستوں کی پروسیسنگ ہو پارہی ہے۔کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ بھارتی طلبہ کے لیے اسٹڈی پرمٹ کا اجرا تیز ہونے کا فوری طور پر کوئی امکان نہیں۔مارک ملر نے بتایا کہ سفارتی کشیدگی کے باعث اسٹڈی پرمٹ کی درخواستیں پروسیس کرنے کی اہلیت نصف رہ گئی ۔ اکتوبر میں بھارتی حکومت کے حکم پر کینیڈا کو اپنے 41 سفارت واپس بلانے پڑے تھے۔ یہ نئی دہلی کے کینیڈین سفارت خانے کی دو تہائی افرادی قوت تھی۔ دوسری طرف بھارتی طلبہ بھی کینیڈا پر دوسرے ممالک کو ترجیح دے رہے ہیں۔کینیڈا میں انڈین ہائی کمیشن کے کاؤنسلر سی گرو سبرامنین نے بتایا کہ بھارتی طلبہ دوسرے ممالک کو ترجیح دے رہے ہیں۔













