اہم خبریں

بلوچستان میں حملے کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،پاکستان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بلوچستان میں حملے کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،فضائی حدود کی خلاف ورز ی پرپاکستان کا ایران سے شدید احتجاج، ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کےاحتجاج ریکارڈ کرایاگیا،دفترخارجہ نے بیان میں کہا ایران سے بلوچستان پرحملے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئی ہیں، کوئی شک نہیں کہ واقعہ کی ذمہ داری ایرانی حکومت ، آئی آر جی سی اور ایران انٹیلی جنس پر عائد ہوتی ہے،افسوس المناک واقعے کے مذمت کے بجائے ایک مخصوص سیاسی جماعت اسے اپنے مذموم عزائم کیلئے استعمال کررہی ہے،سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے انڈین اکاؤنٹس کے ساتھ مل کر من گھڑت پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،ملک کی خاطر یکجان ہو کر انتشار کی سیاست کے بجائے ملکی خودمختاری کو ترجیح دیناہوگی

متعلقہ خبریں